قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

پی کے 100 سے پی کے 115 میں پولنگ 2 جولائی کو ہوگی

کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ 9 مئی سے 11 مئی تک جاری رہے گا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ 9 مئی سے 11 مئی تک جاری رہے گا۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 12 مئی کو جاری ہوگی، 29 مئی کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 30 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے، پی کے 100 سے پی کے 115 میں پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔
Load Next Story