کراچی سے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کرائی جائیں رابطہ کمیٹی

کراچی میں شرپسند عناصرکی جانب سے بنائے گئے نو گو ایریاز سے امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے،رابطہ کمیٹی

لاپتہ بلوچوں کی لاشیں کراچی سے ملنے سے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں کراچی میں قتل کیا گیا، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

LONDON:
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم اورچیف جسٹس سے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی لاشیں کراچی سے ملنے کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاپتہ بلوچوں کی لاشیں کراچی سے ملنے سے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں کراچی میں قتل کیا گیا، یہ واقعات کراچی اوربلوچستان کے لوگوں میں نفرتیں پیدا کرنےکی کوشش ہیں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ کراچی کے کئی علاقوں میں شرپسند عناصر نے نوگوایریاز بنا رکھے ہیں اور انہی کی وجہ سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہورہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story