ممبئی میں 23 سالہ خاتون صحافی کو 5افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے فرار ہونے افراد کے خاکے تیار کر کے میڈیا میں جاری کر دیئے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔

پانچوں افراد خاتون صحافی کو قریبی واقع ایک خالی فیکٹری کے کمپاؤنڈ میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا فوٹو: فائل

بھارت میں ایک بار پھر خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور اس بار 5 افراد نے اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون صحافی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


جمعرات کی شام خاتون صحافی اپنے اسسٹنٹ کے ہمراہ میگزین کے لئے ممبئی کی قدیم عمارات کی تصاویر لے رہی تھیں کہ اتنے میں 5 افراد آئے اورانہوں نے خاتون سے بدتمیزی کرنا شروع کردی ، ان افراد نے خاتون کے ہمراہ موجود شخص کو رسیوں سے باندھ دیا اور خاتون کو پاس واقع ایک خالی فیکٹری کے کمپاؤنڈ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی،خاتون کو ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اب ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کے باقی 4 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، پولیس نے فرار ہونے والے افراد کے خاکے تیار کر کے میڈیا میں جاری کر دیئے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے، ممبئی پولیس کمشنر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story