کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز پر گرمی میں کمی کی پیشگوئی
شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کراچی نے رمضان المبارک کے آغاز پر شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ہفتے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا تھا جس کے دوران شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران گرمی کا پارہ کافی حد تک معتدل رہےگا اور سمندری ہوائیں چلنے کے سبب شہر کا مجموعی درجہ حرارت کم رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کے شروع میں موسم معتدل رہے گا اور پہلے روزے میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کم ہونے سے پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں تاہم اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو 3 روز پہلے الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔