ڈیپوٹیشن پر غیر قانونی تعیناتی ایف آئی اے کے ملازمین نے تالہ بندی کی دھمکی دیدی
ادارے کو سیاسی مداخلت سے پاک،سفارشی عناصرکی فوری واپسی،میرٹ کا قتل عام بند کیا جائے،پمفلٹ میں حکومت سے مطالبات
ISLAMABAD:
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں ڈیپوٹیشن پر غیرقانونی تعیناتیوں اور انضمام کے خلاف ادارے کے افسران و ملازمین نے ایف آئی اے بچائو تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، احتجاجی تحریک کے دوران ملک کے تمام ایئرپورٹس اوربندرگاہوں پر امیگریشن کاکام بند کرنے، ہیڈکوارٹرز کا گھیرائو اور دفاتر کی تالا بندی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے بچائو تحریک کے تحت جاری کیے جانیوالے پمفلٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر سفارشی، من پسند اور کرپٹ عناصر کی تعیناتی اور انضمام کے خلاف ایف آئی اے کے مستقل ملازمین نے ایک تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کے پہلے فیز میں قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور اعلی افسران کو ادارے کے ملازمین میں پیدا ہونے والے اضطراب، تشویش اور مایوسی سے آگاہ کیا گیا تاہم قانونی طریقہ کار سے اپنی آواز اعلی حکام تک پہنچانے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔
دوسرے مرحلے میں اعلی عدلیہ کے دروازے پر دستک دی گئی، سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے باقاعدہ حکمنامے جاری کیے جن میںڈیپوٹیشن پر مزید تعیناتیوں اور مستقل تقرریوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا مگر عدالتی حکمناموں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں اور اب بھی غیرقانونی طور پر سیاسی، من پسند اور کرپٹ افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اور ان کی سروسز کو ایف آئی اے میں ضم کیا جارہا ہے۔
غیر قانونی تعیناتیوں کی وجہ سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے میرٹ پر بھرتی ہونے والے افسران کی ترقی کے امکانات ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں، پمفلٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کے بعد بھی حصول انصاف میں ناکامی کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے جس میں افسران و ملازمین اپنے حقوق کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی، عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جائے گا، خود سوزی، قلم چھوڑ ہڑتال، بھوک ہڑتال، احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے اور اگر اس کے بعد بھی اعلی افسران نے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سے ملازمین اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور ہیڈکوارٹرز کا گھیرائو کرلیں گے جبکہ اس دوران ایف آئی اے امیگریشن ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کام بند کردے گی اور دفاتر کی تالابندی کردی جائے گی۔
پمفلٹ میں اعلی حکومتی شخصیات کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں، سیاسی اور سفارشی عناصر کی تعیناتی فی الفور واپس لی جائے، میرٹ کا قتل عام بند کیا جائے، عرصہ دراز سے حقدار اور پرموشن کے انتظار میں بیٹھے افسران کی فی الفور ترقی کے احکامات جاری کیے جائیں اور ایف آئی اے میں سیاسی بھرتیوں کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔