کراچی اسٹاک مارکیٹ جمود کا شکار ہوگئی
کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو جمود کا شکار ہوگئی.
کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو جمود کا شکار ہوگئی، کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس زبردست اتارچڑھاؤ کے بعد22714 پوائنٹس پر برقرار رہا۔
سرمایہ کاروں کا رویہ محتاط دکھائی دیا اور وہ طویل دورانیہ کی سرمایہ کاری سے گریز کرتے رہے، بینکنگ، اینگرو، کیمیکل، فوڈ اور کمیونیکیشن سیکٹر میں خریداری کا رحجان رہا تاہم رواں ہفتے کے دوران جاری رہنے والی بھاری مندی کے سبب سرمایہ کار طویل سرمایہ کاری سے اجتناب برتتے رہے اور منافع کے حصول کیلیے کئی مواقع پر حصص کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی وجہ سے 200 پوائنٹس سے زائد کی ابتدائی تیزی کے بعد کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس صرف 0.36 پوائنٹس کے اضافے سے 22714.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 17 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار 280 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو17کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار 280 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا، مارکیٹ سرمایہ 4 ارب 11کروڑ 12 لاکھ 14 ہزار689 روپے کم ہو کر 56 کھرب 11 ارب 87 کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار 809 روپے ہو گیا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 120.18 روپے کے اضافہ سے 2523.79 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سیمینز پاکستان کے حصص کی سودے بھی 17.82 روپے کے اضافہ سے 1057.45 روپے پر بند ہوئے۔
سب سے زیادہ مندی انڈس ڈائنگ اور ٹریٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 18.56 روپے کی مندی سے 778.44 روپے اور ٹریٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمت بھی 14.93 روپے کی کمی سے 283.74 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 500 شیئرز رہا۔