سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار
گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا
میری ٹائم سکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں بھارتی ماہی گیروں کی 6 کشتیوں کو قبضے میں لیاگیا ہےجو مچھلی کے شکار کے دوران پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، ان بھارتی کشتیوں پر سوار 34ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران ایم ایس اے کی تیز رفتار کشتیوں نے بھی حصہ لیا، بعد ازاں گرفتار بھارتی ماہی گیروں سے ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔