دیپکا 180 کروڑ روپے کمانے والی واحد ہیروئن بن گئی

بھارتی فلم انڈسٹری میں معیار کی بجائے روپے کی اہمیت شاید بہت بڑھ گئی ہے اسی لیے ناقدین بھی ہنر کی بجائے۔۔۔

دیپکا کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ 182 کروڑ جب کہ 9 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’’چنئی ایکسپریس‘‘ 185 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈ کون کا ایک اور اعزاز ایک سو اسی کروڑ روپے کمانے والی دو فلموں کی واحد ہیروئن بن گئی ہیں۔


بھارتی فلم انڈسٹری میں معیار کی بجائے روپے کی اہمیت شاید بہت بڑھ گئی ہے اسی لیے ناقدین بھی ہنر کی بجائے پیسے میں کامیابی تولنے لگے ہیں اگر اسی معیار کو پیمانہ بنایا جائے تو دیپیکا بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ بن گئی ہیں ان کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' ایک سو بیاسی کروڑ جب کہ نو اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ''چنئی ایکسپریس'' ایک سو پچاسی کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔
Load Next Story