عدنان صدیقی کی رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے خصوصی درخواست

روزہ ہمیں برداشت کرنے اورخود پرقابورکھنے کا درس دیتا ہے، عدنان صدیقی

رمضان المبارک کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔ عدنان صدیقی فوٹوفائل

نامورپاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ صیام روزے کی اصل روح کو سمجھیں۔

پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پراپنے تمام چاہنے والوں اورامت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران ہم سب کے گھرمیں روزمرہ سے زیادہ کھانا بنتا ہے جو بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لہذٰا آپ سب سے میری درخواست ہے کہ کھانا ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں، اس طرح ہمیں ثواب بھی زیادہ ملے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد


عدنان صدیقی نے مزید لکھا میں نے غورکیا ہے کہ روزے کے دوران ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں، جب کہ روزہ ہمیں برداشت کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں تو کیوں ہم تیز گاڑی چلاتے ہیں اورروزے کے دوران دوسروں پر چلاتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

عدنان صدیقی نے کہا روزہ بوجھ نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا مہینہ تو خدا کی طرف سے ہمارے لیے رحمت ہے یہ مہینہ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے جس کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BxJKYxBH6rg/"]
Load Next Story