مردان اے این پی رہنما گل حمید قتل پشاور میں دھماکا فورسز کی گاڑی تباہ

متھرا میں نوجوان قتل، کرک سے لاش ملی، کرم ایجنسی سے اغوا کیا گیا نوجوان تاوان کے بعد رہا

پشاور: کوہاٹ روڈ پر حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکار تباہ شدہ گاڑی کا ملبہ لے جارہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

لاہور:
پشاور میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب بم دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ مردان میں فائرنگ کے دوران اے این پی رہنما ماموں سمیت جاں بحق ہوگیا۔

پشاورسے بڈھ بیر پولیس کے مطابق فورسز قافلہ کینال روڈ بازید خیل کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ادھر مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ ساولڈھیر میںکار پراندھا دھند فائرنگ سے اے این پی کے رہنماء اور یونین کونسل ساولڈھیر کے سابق ناظم گل حمید خٹک اوران کے ماموں نصر اﷲ جاں بحق جبکہ گارڈ شدیدز خمی ہوگیا ،علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تاج ولی نامی نوجوان کومسجد کے سامنے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔




ادھرڈیرہ سے نمائندے کے مطابق پولیس نے دھمکیاں ملنے کے بعد این جی اوزکو اپنی سرگرمیاں محدودکرنیکی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پارہ چنارسے نمائندے کے مطابق لوئر کرم ایجنسی سے اغوا ہونے والا نوجوان رمضان علی طوری15 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد شدت پسندوں نے رہا کردیا۔کرک سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چونگی کرک کے بالمقابل نری پنوس کے پہاڑوں سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ادھرسوات سے اے پی پی کے مطابق سوات میں پاک فوج کے تعاون سے قائم ادارہ مشال میں شدت پسندی میںملوث مزید60افرادکوبحالی کی تربیت مکمل کرکے واپس گھروںکوبھجوادیاگیا ہے۔
Load Next Story