سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلیے 11 ایڈیشنل ججز مقرر کرنیکی منظوری

پارلیمانی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات متفقہ منظور،ذیلی کمیٹی بھی قائم

پارلیمانی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات متفقہ منظور،ذیلی کمیٹی بھی قائم. فوٹو: فائل

FAISALABAD:
اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقررکیلیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پربلوچستان ہائیکورٹ میں 3اور سندھ ہائیکورٹ میں 8 ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کومزید بااختیار بنانے کیلیے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کا جائزہ لے کرتجاویز مرتب کرنے کے لیے 3رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کااجلاس سینیٹرحاجی عدیل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کمیٹی کے پاس جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کاجائزہ لینے کے لیے 14دن کاوقت کم ہے اس لیے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔




انھوں نے کہاکہ کمیٹی کی ورکنگ بہتربنانے کے لیے 14دن کاوقت بڑھایاجانا چاہیے۔ آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے ججوں کے ناموں کی منظوری متفقہ طورپردی۔ اجلاس میںراجا ظفرالحق، فاروق ایچ نائیک، ارشد خان لغاری، سیدنویدقمر، مخدوم شاہ محمودقریشی، رفیق رجوانہ اورچوہدری بشیرورک نے شرکت کی۔ شوکت علی میمن، مسزاشرف جہاں، شاہ نوازطارق، عبدالمالک، نذر اکبر، جنیدغفار، ظفراحمدراجپوت، احسن فیروزکو سندھ ہائیکورٹ جبکہ شکیل احمد، اعجازسواتی اورکامران ملاخیل کوبلوچستان ہائیکورٹ کاجج بنانے کی منظوری دی گئی۔ دریںاثنا چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے جوڈیشل کمیشن کااجلاس 2ستمبر کوطلب کرلیا۔
Load Next Story