حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع
نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیسز میں تحقیقات کر رہا ہے
ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت نے نیب کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیسز میں تحقیقات کر رہا ہے۔