کراچی حساس ادارے نے سول اسپتال سے ایک ٹارگٹ کلر پکڑلیا

گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں، سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ہے

گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں، سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں کی ایک ٹیم نے سول اسپتال میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شاہد سارنگی کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، بینک ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگرسنگین مقدمات میں ملوث ہے جبکہ رینجرز نے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خود کوکیپٹن ظاہر کرنے والے جعلی جوجی کوحراست میں لے کر اس کے قبضے سے فوج کا جعلی کارڈ اور اس کا اپنا شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔




رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو روک کرپوچھ گچھ کی تواس نے بتایا کہ وہ فوج کاکپٹن ہے جس پراس سے مزید تفتیش کی گئی تواسنے انکشاف کیاکہ وہ جعلی کیپٹن بن کر لوگوں کولوٹتا رہا ہے ۔
Load Next Story