سیاسی رہنمائوں سمیت متعدد بجلی وگیس چور پکڑے گئے مقدمات درج

ایف آئی اے ٹیم کا گوجرانوالہ میں چوری شدہ ٹرانسفارمرز کے گودام پر چھاپہ، 2 ملزم گرفتار

ایف آئی اے ٹیم کا گوجرانوالہ میں چوری شدہ ٹرانسفارمرز کے گودام پر چھاپہ، 2 ملزم گرفتار فوٹو: فائل

میلسی میں سابق ایم این اے ٹوچی خان کے فرنٹ مین منظور بلوچ کے گھر کبیروالہ میں رائس فیکٹری اور میرج کلب میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جمعے کو ایف آئی اے ملتان کے انسپکٹر عبدالرئوف ایم این ٹی میپکو وہاڑی کے انسپکٹر عباس شاہ اسسٹنٹ منیجر میپکو فسٹ میلسی چوہدری محمد اکرم جاوید، میٹر انسپکٹر خادم حسین نے منظور خان بلوچ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں ٹمپرڈ شدہ تاریں اور ان کے بھائی مقبول احمد مرحوم کے نام لگے بجلی کے میٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔کبیروالہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق میپکو کی چیکنگ ٹیم نے نبی پور اسٹاپ کے نزدیک رائس فیکٹری میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے حیات اور سعید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔




جبکہ جھنگ روڈ مولا پور میں میرج کلب میں گھریلو میٹر کے ذریعے کمرشل استعمال بجلی چوری کی جارہی تھی۔ پولیس نے عمر اور لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شاہ جمال سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے میڈیکل آفیسر شریف چھجڑا اور ڈاکٹر عبدالرشید تھہیم کے گھر اور نجی اسپتال میں چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی۔ٹیم نے فوری طور پر گیس سپلائی منقطع کرکے میٹر اتار لیا اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔لاہوراور گوجرانوالہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق ٹاسک فورسز اور محکمہ سوئی گیس و واپڈا کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد بجلی وگیس چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کرا دیے ۔

Recommended Stories

Load Next Story