ملک میں بارشیں جاریدریائوںندی نالوں میں طغیانی5 جاں بحق

دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے مختلف علاقوں میں متعدد دیہات زیرآب آگئے جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا.

ڈیرہ میںپل بہہ گیا،دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب،آج مزیدبارش ہوگی، فوٹو: آئی این پی

پنجاب، خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے بعض مقامات پر اتوار کو بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری رہا ، دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے مختلف علاقوں میں متعدد دیہات زیرآب آگئے جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ڈھڈیال اور گردونواح میں ایک بچے سمیت 3 افراد ڈیموں اور تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، شاہدرہ کے علاقے میں دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے ، چارسدہ میں دریائے کابل میں کشتی چیئرلفٹ سے ٹکراگئی جس سے 25 افراد دریا میں ڈوب گئے تاہم مقامی غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرکے تمام افراد کو زندہ نکال لیا اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پروازیں متاثر ہوئیں،ڈی آئی خان کے علاقہ پہاڑ پور میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے پنیالہ اور پہاڑ پور کے درمیان رابطہ پل بہہ گیا جس سے ڈیرہ کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

کئی سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئیں، سیالکوٹ میںنالہ پلکھو میں طغیانی سے وسیع علاقہ زیرآب آگیا، کوہ سلیمان پر شدید بارشوں سے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، دریائے چناب ، سندھ اور کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ، محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story