برطانیہ میں مسلمان خاتون کو عدالت میں برقعہ اتارنے کا حکم

آپ کے مذہب، لباس اور خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا چہرہ نمایاں کریں۔ عدالت

آپ کے مذہب، لباس اور خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا چہرہ نمایاں کریں۔ عدالت۔ فوٹو فائل

برطانیہ میں ایک مسلمان خاتون کو برقعہ پہن کر عدالت میں داخل ہونے اور اس کا مقدمہ سننے سے انکارکردیا گیا۔


برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ خاتون مقدمے کے سلسلے میں جونہی عدالت میں داخل ہوئیں توجج نے برقعہ اتارنے کا حکم دیا اورکہا کہ جب تک آپ برقعہ اتار کر اپنی شناخت اور چہرہ نمایاں نہیں کرینگی عدالت آپ کا کیس نہیں سن سکتی۔ خاتون نے اصرار کیا کہ بحیثیت مسلمان وہ غیرمحرم کے سامنے برقعہ نہیں اتار سکتی تاہم جج نے کہا کہ وہ آپ کے مذہب، لباس اور خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا چہرہ نمایاں کریں۔
Load Next Story