ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے غلام قادرتھیبو
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے صحافیوں اور سول سوسائٹی کا تعاون بہت ضروری ہے
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے پولیس کے ساتھ ایڈیٹرز، صحافیوں اور سول سوسائٹی کا تعاون بہت ضروری ہے یہ بات کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے سی پی این ای کی کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور کمیٹی کے رکن ایڈیٹرز سے سی پی این ای سیکرٹیریٹ میںخصوصی ملاقات میں کہی۔
ایڈیٹرز نے کراچی شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اخباری اداروں اور صحافیوں پر حملوں کے واقعات پر سخت تشویش ظاہرکی پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گی،اس موقع پر سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود ،ایس پی محافظ فورس فیصل بشیر اورایس پی صدر سلمان حسین بھی موجود تھے، غلام قادر تھیبو نے کہاکہ2کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں پولیس فورس کی تعداد25 ہزار ہے ، انھوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیس کے ذریعے امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پولیس کے جوان اور افسران اپنے فرائض پوری تندہی سے سر انجام دے رہے ہیں اس سال جنوری سے اب تک 100 پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیںاس موقع پرایڈیٹرزنے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا، ملاقات میں یہ تجویزکیاگیا کہ ایڈیٹرز اور پولیس کے درمیان مستقل باہمی رابطہ کیلیے پو لیس اور سی پی این ای کے رکن ایڈیٹرز پر مشتمل ایک ایڈیٹر پولیس لائژان کمیٹی قائم کی جائے جو باہمی دلچسپی کے مختلف امورپر مشاورت اور کسی ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے اقدامات کرسکے ، انھوں نے بتایا کہ ایکسپریس میڈیا گروپکے دفتر پر حملے کے واقع کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اجلاس میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی چیئرمین عامر محمود، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، جوائنٹ سیکریٹری وامق زبیری، نذیر لغاری، خاورسعید، طاہر نجمی، ڈاکٹر جبار خٹک ، حامد حسین عابدی، قاضی مصطفی عابد، وحید جمال، سلمان قریشی، عبدالرحمن منگریو، عارف بلوچ، زاہدہ عباسی، حسینہ جتوئی، عثمان عرب ساٹی، بشیر احمد،مظفر اعجاز، شیرمحمد کھاوڑ نے شرکت کی۔