ظفر وال نارووال سیکٹر 9 بھارتی سرحد پارکرتے ہوئے گرفتار

بھارتی سرحد پار کرتے گرفتار کر لئے، ان سے موبائل فونز،بھارتی کرنسی اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔

ظفر وال نارووال سیکٹر سے 9 بھارتی سرحد پارکرتے ہوئے پکڑے گئے. فوٹو: رائٹرز

ظفر وال نارووال سیکٹر سے 9 بھارتی سرحد پارکرتے ہوئے پکڑے گئے۔ چوبیس ونگ شکر گڑھ کے جوانوں نے ظفر وال سیکٹر جنگو چک گائوں نالہ ڈیک کے قریب سے 3جبکہ نارووال سیکٹر سے 6 بھارتی سرحد پار کرتے گرفتار کر لئے، ان سے موبائل فونز،بھارتی کرنسی اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔


کرنل شاہد کمال نے بتایا کہ بی ایس ایف نے سرحدپارکرنے میں ان کی مدد کی۔آئی این پی کے مطابق لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارت سے آنیوالے6 افرادکا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ان میں روحیل، فرخ' اختر' نور الامین' عبدل میاں اور اقبال شامل ہیں،جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔
Load Next Story