وزیراعظم کی چیئرمین نیب کیلیے سرداررضا کے نام پرنیم رضامندی
شاہ صاحب!آپ کا شکریہ کہ آپ نے تفصیل سے اس معاملے پر انتہائی کھلے دل اور ذہن سے مجھ سے بات کی۔ وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف اور قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے معلوم ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کے وزن دار دلائل سننے کے بعد وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلیے جسٹس(ر) سردارمحمد رضاخان کے نام پر نیم رضامندی ظاہرکردی ہے اور اپوزیشن لیڈر سے کہا ہے کہ میں اپنے معتمدین سے مشاورت کرلوں تو دوبارہ جسٹس (ر) رضاخان کی بطور چیئرمین نیب تقرری پر بات کریں گے۔
دونوں رہنمائوں کی انتہائی اہم موضوع پر گفتگو گزشتہ روز اس وقت ہوئی جب وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیلیے منسٹر کالونی میں ان کے گھرگئے۔ ''ایکسپریس'' کو بااعتماد ذرائع سے معلوم ہوا کہ سید خورشید شاہ نے وزیراعظم سے کہاکہ میری رائے میں جسٹس(ر)سردار محمد رضا خان کا نام چیئرمین نیب کیلیے موزوں ترین ہوگا کیونکہ وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور سید خورشید شاہ کی باہمی گفتگو کے دوران جسٹس(ر) رحمت جعفری کا نام بھی زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق اس مشاورت کو سمیٹتے ہوئے میاں نوازشریف نے سید خورشید احمد شاہ سے کہاکہ شاہ صاحب!آپ کا شکریہ کہ آپ نے تفصیل سے اس معاملے پر انتہائی کھلے دل اور ذہن سے مجھ سے بات کی۔ مجھے اپنی ٹیم سے مشاورت مکمل کرنے دیں ،ہم پھر جلد مل بیٹھیں گے اور چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے باہمی اتفاق رائے سے انشاء اللہ نام فائنل کرلیں گے۔