عید وہاں گزرے گی جہاں جج گزارنے دیں گے آصف علی زرداری
جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی احتساب عدالت میں چوتھی پیشی
سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ عید وہاں گزرے گی جہاں جج گزارنے دیں گے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 30 ملزمان پیش ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور اس کیس میں چوتھی مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ٹھیکوں کے کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور
دوسری جانب آصف علی زرداری نے آج نیب آفس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ آصف علی زرداری نے تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے نیب میں پیشی سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں مصروف ہوں اس لیے پیش نہیں ہو سکتا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ پر جو مقدمات بنائے گئے ہیں اور پیشیاں ہورہی ہیں اس حوالے سے کیا سمجھتے ہیں؟۔ آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ رمضان کی برکتیں ہیں۔ عید کہاں گزاریں گے اس سوال پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں جج گزارنے دیں گے۔