کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق

حمودآباد میں رینجرز نے ایک شخص کو روکا تو اس نے خودکوکیپٹن ظاہر کیا۔تلاشی لینے پر اس کے پاس سے فوج کا جعلی کارڈ ملا

مستانہ چوک کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 مفرور ملزمان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ رینجرز نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پاک فوج کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا


کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت ہارون رشید کے نام سے ہوئی جو عائشہ منزل کا رہائشی بتایا جاتا ہے، قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی کے قریب گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا، جبکہ بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں فائرنگ سے 42 سالہ رانا نامی شخص جاں بحق ہو گیا، اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ جلاد خان جاں بحق اور 25 سالہ سید وہاب شاہ زخمی ہوگیا، لی مارکیٹ میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کے کے ایک شخص کو ابدی نیند سلا دیا۔

دوسری جانب محمودآباد میں رینجرز نے ایک شخص کو روکا تو اس نے خود کو کیپٹن ظاہر کیا، شبہ ہونے پر ملزم سے شناخت پیش کرنے کا کہا گیا اور تلاشی لی گئی جس کے بعد مشتبہ شخص کے پاس سے پاک فوج کا جعلی آئی ڈی کارڈ ملا ، رینجرز نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story