فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت
بھکر کے علاقے کوٹلہ جام میں دو مذہبی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھکر کے علاقے کوٹلہ جام میں دو مذہبی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6 زخمی ہوگئے۔ ادھر اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ایک مدرسے پر فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پاکستان میں بعض عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ بھکر میں جو کچھ ہوا، وہ قابل مذمت ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں بھی ایک مدرسے کے مہتمم سمیت تین افراد کو قتل کرنا بھی فرقہ واریت کی ہی کوئی شکل نظر آتی ہے۔ ملک میں فرقہ وارانہ تنظیمیں ایسے حالات پیدا کر رہی ہیں جس کے باعث اس قسم کے ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
حکومت پنجاب بھکر میں ہونے والے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں انھیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو ایسی پالیسی تیار کرنی چاہیے جس سے فرقہ پرستوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔