سانحہ داتا دربار پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی
جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے، نوٹی فکیشن
پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کے لئے (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سانحہ داتا دربار پر پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنادی ہے جس کا محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے جب کہ اس کے دیگر ممبران میں آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، انسپکٹر انویسٹی گیشن آفیسر سی ٹی ڈی محمد خالد بھی ممبر ہوں گے۔ جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کرکے آئندہ ایک ہفتہ میں محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
واضح رہے 2 روز قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔