وزیراعظم نے چیرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی
چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کی مدت ملازمت 26 اگست کو ختم ہوجائے گی۔
ISLAMABAD:
ذرائع کے مطابق چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کی مدت ملازمت 26 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزارت تعلیم نے جاوید لغاری کو مزید چار سال کی توسیع دینے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی لیکن وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو چیئرمین ایچ ای سی کا اضافی چارج دیئے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کسی بھی ممبر ایچ ای سی کو چیئرمین کا چارج دے سکتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے چیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔