نقل مکانی کرنے والے لیاری متاثرین کا قافلہ کراچی روانہ
سازش کے تحت کراچی کی سر زمین سندھیوں کیلیے تنگ کی جارہی ہے، ریاض چانڈیو
لیاری کے متاثرین طویل عرصہ گزارنے کے بعد دوبارہ اپنے گھروں کو کراچی روانہ ہوگئے، جیے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، جیے سندھ تحریک کے صفدر سرکی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق نمائندے عبداللہ حسین ہارون سمیت مرکزی رہنمائوں حیدر امیر جت، سہیل ابڑو، غلام رسول سومرو ودیگر کی نگرانی میں قافلہ بدین پریس کلب پر پہنچ کر بڑے قافلے کی صورت اختیار کرگیا۔
اس موقعے پرریاض چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی سرزمین سندھیوں کے لیے تنگ کی جارہی ہے، ظلم و تشدد ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے ذمے دار صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عزیر بلوچ ہیں، جنھوں نے لیاری کے امن کو تباہ و برباد کیا، کراچی سے سندھیوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لیاری کا امن تباہ کر کے، خوفزدہ رکھ کر حاکمیت قائم کی جارہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر جیے سندھ تحریک کے رہنما صفدر سر کی نے کہا کہ لیاری کے کچھی اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سندھی قوم کو لاشوں کے تحفے دیے گئے، انھوں نے مزید کہا کہ کچھی برادری پر مظالم فی الفور بند ہونا چاہیے اور کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، لیاری کراچی جانے والے قافلے کا مختلف شہروں میں سینکڑوں کارکنوں نے استقبال کیا۔