پی سی بی نے عمر اکمل کیلئے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگا دیا
عمر اکمل4 گھنٹے انتظار کے باوجود نگران چیئرمین سے ملاقات کا شرف حاصل نہ کرسکے۔
پی سی بی نے عمر اکمل کیلیے ''نولفٹ'' کا بورڈ لگا دیا، نوجوان بیٹسمین گذشتہ روز4گھنٹے انتظار کی کوفت اٹھانے کے باوجود نگران چیئرمین سے ملاقات کا شرف حاصل نہ کرسکے۔
مایوس ہوکر گھر واپس جاتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے گارڈ سے الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن لیگ کے دوران اچانک طبیعت کی خرابی کے بعد عمر اکمل کو وطن واپس بلا کر ان کی جگہ سرفراز احمد کو زمبابوے بھیج دیا گیا، بیٹسمین کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر خود کو فٹ قرار دینے سے ظاہر ہوا کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے، دوسری طرف اب تک بورڈ کا موقف رہاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ کرا رہے ہیں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔گذشتہ روز عمر اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آتے ہی میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئے مگر انھوں نے بات چیت سے گریز کیا،4گھنٹے بعد وہ بڑی تیزی سے باہر آئے تو میڈیا کے کچھ افراد نے نجم سیٹھی سے ملاقات کے بارے میں پوچھا۔
ایک سوال پر انھوں نے چلتے چلتے کہا میں نے چیئرمین کو سب کچھ بتا دیا ہے گفتگو خاصی حوصلہ افزا رہی، تھوڑی دیر بعد ان کی گاڑی پارکنگ کی نشاندہی کرنے والے ایک بورڈ سے ٹکرائی تو وہ سیکیورٹی گارڈ سے الجھ پڑے،ان کے غصہ کی وجوہات کا کھوج لگانے کی کوشش کی گئی تو ذرائع سے معلوم ہوا کہ طویل انتظار کے باوجود عمر اکمل کو بات کرنے کا موقع نہ مل سکا جس پر وہ خاصے مایوس واپس لوٹے،میڈیا نمائندوں کے پاس سے گذرتے ہوئے بھی انھوں نے اپنا دکھ چھپا لیا لیکن سیکیورٹی گارڈ سے الجھنے پر غصے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے عمر اکمل کو ملاقات کیلیے بلایا نہیں گیا تھا، وہ اپنی مرضی سے آئے، بورڈ آف گورنرز کے ارکان اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت میں مصروف رہے، اس لیے ملاقات نہ ہونے پر مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔