دوسرا ٹی 20 سعید اجمل کا بڑا پن ذوالفقار کیلیے جگہ خالی کردی
پلیئرزکا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھنے لگا،اسی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں،کپتان
دوسرے ٹوئنٹی 20سے قبل سعید اجمل نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اپنی جگہ نئے اسپنر ذوالفقار بابر کیلیے خالی کی، اس کا انکشاف کپتان محمد حفیظ نے کیا۔
ان کے مطابق کھلاڑیوںکے ایک دوسرے پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم اپنی ٹیم میں ایسے ہی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، زمبابوے سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں اہم شہزاد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔میڈیا سے بات چیت میں محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ سعید اجمل نے دوسرے میچ میں خود ہی اپنی جگہ ذوالفقار بابر کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا، یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بھی ایک اچھی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سیریز میں کھلاڑیوں نے کمنٹنٹ اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا، ان کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھنے لگا اور یہی چیزہم اپنی ٹیم میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، احمد شہزاد کو دونوں میچز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا کافی اچھا لگا۔
دوسرے میچ میں بھی انھوں نے وکٹ پر زیادہ وقت گذارنے کی کوشش کی، ہمیں اس پچ پر 150 سے 160 تک رنز بننے کی امید تھی مگر احمد شہزاد نے اچھا کھیل پیش کیا، ہم سب نے مل کر 180 رنز کا دفاع کیا۔ مین آف دی میچ احمد شہزاد نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت کھیل میں تسلسل کی ہوتی ہے اور میں نے بھی اس کیلیے سخت محنت کی، میں اور حفیظ ایک ساتھ کم سے کم 15 اوورز تک بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، بال سیدھی بیٹ پر آرہی تھی،اگرچہ حریف سائیڈ نے اچھی بولنگ کی مگر وہ تیز یارکر نہیں کرپائے۔ زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان نے 20 رنز زائد بنائے، ہمارے بولرز بہتر پرفارم نہیں کرپائے ،مگر بھارت کی بانسبت اس سیریز میں ہمارے کھلاڑیوں کا اعتماد بلند اور ون ڈے سیریز میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔