اوول ٹیسٹ جیتنے کی آسٹریلوی امیدوں پرپانی پھرگیا چوتھے دن کا کھیل بارش کی نذر

آخری ایشز ٹیسٹ جیتنے کی آسٹریلوی امیدوں پر پانی پھرگیا۔

پانچویں میچ کے چوتھے روز کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔فوٹو: فائل

آخری ایشز ٹیسٹ جیتنے کی آسٹریلوی امیدوں پر پانی پھرگیا، پانچویں میچ کے چوتھے روز کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔


آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے، اسٹیڈیم میں موجود چند تماشائی چھتریوں کے سائے میں کھیل شروع ہونے کا انتظار کرتے رہ گئے، باربار کنڈیشنز کا جائزہ لینے والے امپائرز نے آخر کار اعلان کردیا کہ کھیل نہیں ہو سکے گا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 492 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئرڈ کی تھی جس کے جواب میں تیسرے روز انگلینڈ نے سست روی سے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 247 رنز بنائے تھے، میزبان سائیڈ کو پہلے ہی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ یہ 1977 کے بعد پہلی ایشز سیریز ہوگی جس میں آسٹریلوی ٹیم کو ایک بھی میچ نہیں جیت پائی، انگلینڈ کو فالو آن سے بچنے کیلیے اب بھی مزید 46 رنز درکار جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
Load Next Story