سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت مزیدبڑھ کر70500روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت مزیدبڑھ کر70500روپے ہوگئی، فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1286 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنےکےباوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتےکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے 1114 روپے کا مزیداضافہ کردیاگیا۔


اس اضافے کے ساتھ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزیدبڑھ کر 70500 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر کر 60442 روپےہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے728 روپے 73 پیسے پرمستحکم رہی ہے۔
Load Next Story