ایران میں ایک ہی دن 40 مجرموں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا

ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ حکام نے 40افراد کو ایک ہی دن پھانسی پر لٹکا دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور 'مجرموں' کے عزیز واقارب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ حکام نے 40افراد کو ایک ہی دن پھانسی پر لٹکا دیا ہے جس کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں اور 'مجرموں' کے عزیز واقارب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


ہفتے کوعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک سینٹر ایران نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں مجموعی طور پر40 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں 27 افرادکواعلانیہ باقی کورازداری میں سزا پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ مجرموں کو اراک، مشہد، ارومیہ، کرج، ہندیجان اور اردبیل شہروں میں پھانسی دی گئی۔رپورٹ میں ایرانی جوڈیشل کونسل کے تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پھانسی کی سزا پرواویلا بلاجوازہے۔ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔
Load Next Story