سائیکولوجیکل ہارر فلم ’’کتکشا‘‘ 21 جون کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے، مصنف و ہدایت کار ابوعلیحہ

فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے، مصنف و ہدایت کار ابوعلیحہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پہلی پاکستانی سائیکولوجیکل ہارر فلم ''کتکشا'' 21 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستانی سائیکولوجیکل ہارر فلم ''کتکشا'' کی دنیا بھر میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز نے حاصل کرلیے ہیں جوکہ بھرپور تشہیر کے ساتھ فلم کی ملک بھر میں ریلیز کا ارادہ رکھتے ہیں۔


کتکشا، کی شوٹنگ قدیم اور مشہورکٹاس راج مندر ،کلرکہار اور سون ویلی کے علاوہ اسلام آباد کی حسین لوکیشنز پر کی گئی ہے، فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، نمرہ خان، مبین گبول، قاسم خان اور کرن تعبیر شامل ہیں،نا معلوم افراد، ایکٹر ان لا، لال کبوتر سمیت متعدد فلموں میں قابل ذکر کردار نبھانے والے اداکار سلیم معراج پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ مبین گبول اور نمرہ خان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

کتکشا کے مصنف و ہدایت کار ابوعلیحہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے، فلم کا ٹریلر عید الفطر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جبکہ فلم 21 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

 
Load Next Story