مشیر برائے لائیواسٹاک اور ڈیری پنجاب فیصل حیات جبوانہ کا اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف پلانٹس کا دورہ کررہا ہوں، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوانہ نے اینگرو فوڈز پلانٹ کا دورہ کیا اور ڈیری فارمز میں استعمال کیے جانے والے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے لائیواسٹاک اور ڈیری پنجاب فیصل حیات جبوانہ اور اُن کی ٹیم نے ساہیوال میں قائم اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ کیا جس میں اُنہیں مرحلہ وار پلانٹ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے حکومتی وفد کو ڈیری سیکٹر میں کیے گئے انقلابی اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا جب کہ وفد نے ڈیری پلانٹ میں برقرار رکھے جانے والے عالمی سطح کے معیارات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف پلانٹس کا دورہ کررہا ہوں جس کا مقصد ڈیری فارمز میں استعمال کیے جانے والے عمل کا جائزہ لینا ہے، پنجاب میں نیا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جس میں کھلے دودھ کی خرید و فروخت پر پابندی لگائیں گیں تاکہ پاکستانی عوام کو غذائیت سے بھرپور صحت بخش دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات میسر آسکیں۔