امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے چیف سلیکٹر

شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، انضمام الحق

میری رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ فٹ ہیں، انضمام الحق، فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی ،ٹیم اگر جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔


لاہور پریس کلب میں پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف سلیکٹر ںے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر چکے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ اسپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ ہو نگے، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے،میری رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ فٹ ہیں۔
Load Next Story