مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق

ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقتول کے لواحقین اور شہریوں کا میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا

ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقتول کے لواحقین اور شہریوں کا میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔


مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو افطاری سے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے لیبارٹری اسکول چوک کے قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس سارجنٹ محمد حنیف پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعہ کیخلاف اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے مقتول کے لواحقین اور شہریوں نے ڈی سی ہائوس کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میت رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا ، لواحقین سے ڈپٹی کمشنر ایف سی اور پولیس کے حکام نے مذکرات کیے ۔
Load Next Story