آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہوگئے لوکل گورنمنٹ بل پردستخط متوقع

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی بیرون ملک بیرون ملک روانگی کے بعد آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

قائم مقام گورنر سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2013 اور سندھ یونیورسٹیز لا (ترمیمی) بل 2013 پر باقاعدہ دستخط کردیں گے۔ فوٹو فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی 3 روزہ نجی دورے پر بیرون ملک روانگی کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔


انتہائی اہم ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ گذشتہ دنوں سندھ اسمبلی سے منظور شدہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2013 اور سندھ یونیورسٹیز لا (ترمیمی) بل 2013 پر باقاعدہ دستخط کردیں گے اور اس کے بعد یہ دونوں بل قانون بن جائیں گے اور انھیں صوبے میں نافذ العمل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان منگل کو وطن واپس آئیں گے۔
Load Next Story