شہباز شریف وطن واپس نہ آئے تو ہم انہیں کھینچ کر لے آئیں گے فواد چوہدری
شہباز شریف کی حرکتوں سے نہیں لگتا وہ واپس آئیں گے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں اور ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علیم خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہائی کورٹ آیا، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں، احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن اس میں اصلاح کی ضرورت ہے کیوں کہ لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں اور ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیان سے واضح ہے کہ ہم پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں، باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں اور ان کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت تو لگنا ہے جب کہ حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔