مولا جٹ كا نام استعمال كرنے كے خلاف درخواست سماعت كے لیے منظور

لاہور ہائی كورٹ نے پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست پر دفتری اعتراض ختم کردیا

لاہور ہائی كورٹ نے پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست پر دفتری اعتراض ختم کردیا فوٹو:فائل

ہائی كورٹ نے فلم مولا جٹ كا نام استعمال كرنے كے خلاف درخواست سماعت كے لیے منظور کرلی۔

لاہور ہائی كورٹ کے جج جسٹس اے مالک نے فلم مولا جٹ كا نام استعمال كرنے كے خلاف پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفتری اعتراض ختم كركے درخواست سماعت كے لیے منظور كرلی۔


یہ بھی پڑھیں: فلم 'مولاجٹ' ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنسر بورڈ كے پاس فلم كا ٹائٹل دینے كا كوئی اختیار نہیں، سنٹرل پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ كے ٹریلر كا سنسر سرٹیفكیٹ جاری كیا، مولا جٹ كا ٹریڈ مارک سرٹیفكیٹ درخواست گزار سرور بھٹی كے پاس ہے، فلم كا ٹریڈ آئی پی او پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جاری شدہ سنسر سرٹیفكیٹ كو كالعدم قرار دینے كا حكم دے۔
Load Next Story