صنعایمنی فضائیہ کی بس میں بم دھماکے سے6 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
بارودی مواد بس کے اندر رکھا گیاتھاجس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا، یمنی حکام
لاہور:
یمن میں فضائیہ کی بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں دھماکا اس وقت ہوا جب یمن کی فضائیہ کے اہلکاروں کو دارالحکومت صنعا کے قریب واقع ایئربیس لے جایا جارہا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد بس کے اندر رکھا گیاتھا جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی افراد کے اعضا بس سے بہت دور تک پھیل گئے۔
واضح رہے کہ یمن میں حکومت کی جانب سے وہاں مبینہ طور پر فعال القاعدہ کی ذیلی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عسکریت پسند بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔