وزیر داخلہ کی اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے کوئیک ریسپانس فورس بنانے کی ہدایت
اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی پولیس اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےاسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہفتے کے اندر پولیس اور رینجرز پر مشتمل کو ئیک ریسپانس فورس بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چودہری نثارعلی خان نے ایک ہفتے کے اندر پولیس اور رینجرز پر مشتمل کو ئیک ریسپانس فورس بنانے کی ہدایت کر دی، کو ئیک ریسپانس فورس کسی واقعہ کی صورت میں چند منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچے گی اور حالات کنٹرول کرے گی۔
وزیر داخلہ نے پولیس کے شارپ شوٹرز کو ازسر نو تربیت دینے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی پولیس اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ چوہدری نثار علی خان نے پولیس اور رینجرز کے لیے فوری طور پر 2 سٹن گن خریدنے کی بھی ہدایت کی اور پولیس کو دارالحکومت کی شاہراہوں اور بازاروں میں آٹو میٹک ہتھیاروں کے ساتھ گشت کرنے کا بھی حکم دیا۔