لاہور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پر فائرنگ

فائرنگ سے حماد اظہر کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

حماد اظہر کے مطابق وہ سنت نگر میں اپنے آبائی گھر جارہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER:

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔



حماد اظہر کے مطابق وہ سنت نگر میں اپنے آبائی گھر جارہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔ فائرنگ سے حماد اظہر کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔


حماد اظہر سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں، فائرنگ کے واقعے کےخلاف حماد اظہر کی طرف سے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعے کانوٹس لےکررپورٹ طلب کرلی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story