نصف شہر میں پانی کا بحران مساجد کے نلکے بھی سوکھ گئے
پمپنگ اسٹیشنوں پربجلی کے تعطل کی وجہ سے پانی کی فراہمی نہیں ہوپارہی ہے،واٹربورڈ
رمضان المبارک کے دوران شہر میں اچانک پا نی کا بحران پیدا ہو گیاہے جب کہ نصف شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔
شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثرہے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے بندہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حب ڈیم سے10کر وڑ گیلن پانی کی فراہمی کے بعد شہر میں پانی کی صورتحال بہتر ہوگئی تھی، شروع میں مجموعی طور پر پانی کی فراہمی معمول پر آگئی تھی لیکن رمضان المبارک میں اچانک پانی کے بحران نے سر اٹھا نا شروع کر دیا۔
مختلف علاقوں جن میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالو نی،نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاؤن ،بلد یہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہر،اولڈ سٹی ایریا، بفرزون ،لیاقت آباد،ناظم آباد، نیوکراچی سمیت دیگر میںپانی کی فراہمی شدید متاثر ہے،کئی علاقوں کی مساجد میں بھی پانی نہیں ہے ،روزے دار گھر سے وضو کرکے آرہے ہیں۔
شہر میں پانی کی طلب کی ایک ارب 20کروڑ گیلن ہے،رسد48کروڑ گیلن ہے ، طلب اور رسد میں 50فیصد فرق ہے اس فرق کو کم کرنے کے لیے واٹر بورڈ نا غہ سسٹم کے تحت شہر میں پانی فراہم کررہاہے،بیشتر علاقوں میں پانی ایک ہفتے میں فراہم کیا جاتا تھا تاہم اب اس میں اضا فہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران پانی کے بحران نے تیزی سے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیاہے اس حوالے سے واٹر بورڈ حکا م سے رابط کیا گیاتو انھوں نے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہو نے کی تما م ذمے داری کے الیکٹرک پر عائد کردی۔
واٹر بورڈ ترجمان نے بتایا کہ مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر بار بار بجلی کے تعطل کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔