ریڈیو پاکستان کو مزید بہتر بنائینگے ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز
دنیا بھر میں ریڈیو اسٹیشن پر استعمال ہونے والی مشینری ریڈیو پاکستان کو مہیا کرنے کی کوشش ہے
ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ پرویز نے کہا ہے کہ ہم ریڈیو پاکستان کو مزید بہتر بنائینگے۔
اس ادارے سے ہماری پہچان ہے انکا کہنا تھا کہ جدیدٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ دنیامیں ریڈیواسٹیشن پرجومشینری استعمال ہورہی ہے وہ ریڈیوپاکستان کوبھی مہیا کی جائیں تاکہ وقت کی رفتار میں ہم کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں ماضی میں ریڈیوپاکستان نے بہت سے نایاب موتی چن کرنکالے ہیں جنھیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے اسلام آباد میں اپنے دفترمیں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیلی وژن نے یوں توریڈیوکی اہمیت کوکم کیا ہے مگرآج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا اپنا مقام ہے جس کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا پاکستان میں امانت علی خان، نصرت فتح علی خان،مہدی حسن، نور جہاں، مہناز، عالمگیر، رونالیلی، مالا، سمیت دیگر فنکاروں کواسی ریڈیو نے شناخت دی ہے آج لوگ انھیں دنیا بھر میں جانتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوانوں کو جس طرح بھی سپورٹ کیا جاسکا کرینگے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔