فلم ستیاگرہ میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کرے گی امریتا راؤ
فلم میں بگ بی کی بہو کا کردار ادا کیا ، ابھی تک ان کی باتوں کے سحر میں جکڑی اورخودکوان کے روبروپاتی ہوں، امریتاراؤ
SUKKUR:
بھارتی اداکارہ امریتارائونے کہاکہ30اگست کو بھارتی سینما گھروں میں ان کی پولیٹیکل اور تھرلر فلم ''ستیا گرہ'' کے چرچے ہوں گے اور یہ فلم میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
فلم کی کہانی کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں نوجوان کرپشن سے تنگ آ کر میدان میں نکل آتے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں۔ فلم میں کرینہ کپور ایک بین الاقوامی صحافی کے روپ میں جلوہ گر ہیں جب کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن ،اجے دیوگن کے باپ کا کردار نبھا رہے ہیں۔جب کہ میںنے امیتابھ بچن کی بہو کا کردار نبھایاہے اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ یادگار رہا ۔فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے انداز اور افکار کودیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ۔ انھوںنے کہا کہ میں نے بگ بی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی باتوں کے سحر میں ابھی تک جکڑی ہوئی ہوں۔ ان کے ساتھ فلم میں کام شروع کیا اور پھر شوٹنگ ختم ہوگئی امیتابھ نے بھی وقت کے گزرنے کا احساس نہیں ہونے دیا ان کی حس مزاح نے بھی ہمیں بہت محظوظ کیے رکھا۔
یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی خود کو سیٹ پر امیتابھ کے روبرو پاتی ہوںاور مجھے اس بات کا احساس ہوتاہے کہ میں نے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کرکے بہت بڑامعرکہ مارلیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کا مشہور گانا ''رس کے بھرے تورے نینا'' پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے جب کہ فلم میں ارجن رام پال، منوج باجپائی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کا مشہور گانا رس کے بھرے تورے نینا پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔ فلم میں ارجن رام پال، منوج وااجپائی اور امربتارائو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔31سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں نئی فلموں میں اپنے مداحوں کو اپنی پرفارمنس سے مایوس نہیں کروںگی اور فلمی کردارکو یادگار بنانے کی پوری پوری کوشش کروںگی انھوںنے کہا کہ مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کی ممنون ہوں ۔انھوںنے بتایاکہ وہ ملنسار ہیں لوگوںسے گھل مل جاناانھیں اچھا لگتاہے سیرو تفریح کی دلدادہ ہیں اور ملبوسات کے انتخاب میں اپنی سوچ رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انھیں چٹ پٹے کھانے پسند ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل کرکھانا اچھا لگتاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوںنے بتایاکہ کسی فنکارکے لیے وہ وقت بہت مشکل کا ہوتاہے جب اسے فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن بڑھانے یا کم کرنے کے لیے کہا جاتاہے ۔اس دوران اداکار کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں تبدیلی اور ورزش بھی کرنا پڑتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریتانے بتایاکہ شاہد کپور اور سہیل بھی سبزی خور ہیں اور ان کے ساتھ اکثر کھانے میں شریک ہوتی ہوں۔واضح رہے کہ امریتا رائو 17جون1981 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں انھوںنے ماڈلنگ سے اپنے کیرئرکا آغازکیا۔2002میں ان کی پہلی فلم '' اب کے برس ریلیز ہوئی ۔اس کے علاوہ بھگت سنگھ میں کردار اداکیا۔ 2003میں ان کی فلم عشق وشق نے دھوم مچا دی اس فلم میں ان کی اداکاری کو بہت پسندکیاگیا اور لوگوںنے اچھا رسپانس دیا۔امریتا روائو کو اس فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیاگیا۔
2003 میں ہی ان کی فلم مستی بھی ریلیز ہوئی،2004 میں فلم میں ہوں ناں''میں پرفارم کیا اور اسی برس فلم دیوار میں بھی اپنی صلاحیتوں کا جادودجگایا ۔امریتارائو نے 2005میں''واہ لائف ہوتو ایسی میں جلوے دکھائے ،2006فلم پیار مہمان اور ویواہ میں روٹین سے ہٹ کرکردار اداکیا۔ 2007میں فلم''ہے بی''میں آئٹم سانگ کیا جب کہ فلم مائی نیم اس انتھونی میں ریا کا کردار نبھایا۔اسی سال ایک تلگو فلم میں بھی اداکاری کی۔2008میں شریا''اور ''ویلکم ٹوسجن پور'' میں پرفارم کیا جس پرانھیں ایوارڈ سے نوازاگیا۔اسی سال فلم وکٹری میں کام کرنے کے علاوہ لائف پارٹنر میں مختصر کردار نبھایا،'' 2009میں فلم شارٹ کٹ ''دی گن از آن میں اداکاری کی۔ 2010میں فلم ''جانے کہاں سے آئے ہیں میں بھی مہمان اداکارہ کے طور پر اپنے جوہر دکھائے۔بھارتی فلمی حلقوں کا کہناہے ہے کہ امریتارائو اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہیں گی۔امریتاکا کہناہے کہ انھوںنے ممبئی کے اسکول اور کالج سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور سائیکالوجی میں گریجوایشن کی ہے۔