کراچی میں تھیٹر کی بحالی کے لیے فنکار کردار ادا کریں زاہد شاہ

پڑوسی ملک کے ڈراموں نے نئی نسل کا رہن سہن متاثر کیا، ’ایکسپریس‘ سے گفتگو

پڑوسی ملک کے ڈراموں نے نئی نسل کا رہن سہن متاثر کیا، ’ایکسپریس‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اسٹیج کے معروف اداکار اور ہدایتکار زاہدشاہ کاکہنا ہے کہ کراچی میں تھیٹرکی بحالی کے لیے فنکار اپنا کردار ادا کریں۔

ہمارے ہاں تھیٹرڈرامے کے نہ ہونے سے معاشرتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں ماضی میں جب اسٹریٹ تھیٹرباقاعدگی سے ہوتے تھے توبچوں کے زبان وبیان میں درستگی پیداہوتی تھی اب اس کافقدان ہے پڑوسی ملک کے ڈراموں نے ہماری نئی نسل کے تلفظ اوررہن سہن کو متاثر کیا ہے جواچھاعمل نہیں ہے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ بہت سے اسٹیج فنکاروں نے اب ٹیلی وژن کا رخ کرلیا ہے اچھی بات ہے مگرمیں سمجھتاہوں ہمیں اپنی بنیادکونہیں بھولنا چاہیے۔
Load Next Story