جدہ سے مکہ جانے والی مکتب کی ٹرانسپورٹ پر 100 ریال اضافی ٹیکس عائد
ویزا فیس کے ساتھ عمرہ زائرین کو 270 ریال تک اضافی ادا کرنے پڑیں گے،
سعودی حکومت نے رمضان کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین پر جدہ سے مکہ جانے والی مکتب کی ٹرانسپورٹ پر 100 ریال (3800 پاکستانی روپے)اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی حکومت عمرہ زائرین پر پہلے ہی سعودی حکومت کی جانب سے 2 سال کے دوران دوبارہ عمرہ جانے پر 2 ہزار ریال ٹیکس معاف نہیں کروا سکی اور اب عمرہ متعمرین کی ویزا اپرول کے ساتھ 100 ریال جدہ سے مکہ کے لئے اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے، اور اس اضافی ٹیکس کی اضافی وصولی کے حوالے سے پاکستان میں موجود تمام ٹورز آپریٹرز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹورز آپریٹرز کے کنونیر خواجہ ایوب نسیم نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پہلے ہی ویزا فیس 150 ریال میں ٹرانسپورٹ کے چارجز وصول کر رہی تھی اب ویزا فیس کے ساتھ عمرہ زائرین کو 270 ریال تک اضافی ادا کرنے پڑیں گے، پاکستانی وزارت خارجہ ویزا فیس کے ساتھ اضافی فیس کو فوری ختم کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت سے بات چیت کریں تاکہ پاکستانی عوام پر مزید مالی بوجھ نہ پڑھ سکے، حکومت کو چاہیئے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کو کم سے کم کرے اور وہ سہولت اور مالی بوجھ کے کم کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں۔