شاداب خان فٹ ہوگئے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

شاداب خان 16 مئی کو برطانیہ روانہ ہوں گے جب کہ 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، فوٹو: فائل

لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور اب وہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، 2 روز قبل ان کے خون کے نمونے لئے گئے تھے جن میں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہیں پایا گیا۔ اب شاداب خان 16 مئی کو برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے اور 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔


شاداب خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

شاداب خان کو عین اس وقت ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تھا جب ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ دوران علاج انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور اس کے آلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہوئے۔
Load Next Story