ٹنڈو آدم سیاسی رہنماؤں سمیت صنعتکار اغوا کے بعد رہا ڈاکو 2 کاریں لے اڑے
فنکشنل لیگ کے رہنما غلام جگنو کا بیٹا اور صنعت کار میاں ولید میرپور خاص سے آرہے تھے
KARACHI:
عمر ساند تھانہ کی حدود میں ڈاکوئوں کی کارروائیاں، مسلم لیگ ف کے رہنمائوں اور صنعتکاروں کو اغوا کرنے کے بعد چھوڑ دیا، ان کی 2 کاریں لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ف کے رہنما سابق صوبائی وزیر ملک امام الدین شوقین کے بھتیجے غلام جگنو کا بیٹا عمر جگنو، حاجی مختیار علی شورو کا بھتیجا عمران علی شورو، شاہ زمان شورو اورصنعتکار میاں محمد راشد کا بیٹا میاں ولید آرائیں، میرپور خاص سے براستہ ٹنڈو الہیار، ٹنڈو آدم آرہے تھے کہ عمر ساندتھانے کی حدود میں 6 مسلح ڈاکوئوں نے روڈ بلاک کر کے دونوں گاڑیوں کو روک کر ان سے نقد رقم ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد ان کو گاڑیوں سمیت اغوا کرلیا گیا اور آگے جنگل میں ان کو اتار کر دونوں کاریں چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پی پی کے ایم پی اے نواز ڈیرو، انور فقیر ڈیرو، قلندر بخش ڈیرو، لالہ محمد ایوب خان، مسلم لیگ ف کے رہنما حاجی مختیار علی شورو، شکیل احمد مری، سابقہ ایم این اے لیاقت علی مری سمیت سیکڑوں مسلح افراد پہنچ گئے، واقعے سے لا علم عمر ساند پولیس کو اطلاع دی گئی بعد ازاں پولیس نے گائون بہار میر جت پر چھاپہ مارا اور 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا، اس دوران ڈاکوئوں نے لوٹا ہوا موبائل استعمال کیا جس سے پتہ چلا کہ یہ نصر پور شہر کے موبائل ٹاور کے نزدیک استعمال کیا گیا ہے جس پر پولیس اور سیکڑوں مسلح افراد نے نصر پور شہر کا گھیرائو کیا اور سید محلے کے کئی گھروں کا سرچ آپریشن کیا گیا، آخری اطلاع تک پولیس اور سیکڑوں افراد نصر پور شہر میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے مگر ڈاکو اور گاڑیاں برآمد نہیں ہوسکی تھیں۔