محمود آباد میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئےجس کے پھٹنے سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئےجس کے پھٹنے سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

محمود آباد کی ای مارکیٹ میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے ندیم احمد کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئےجس کے پھٹنے سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک انور کا کہنا ہے کہ کئی روز سے تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے اس سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جارہا تھا اور دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں، انور نے بتایا کہ اس سے قبل اس کے دفتر پر کئی مرتبہ فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے موقع پر پہنچنے والے پولیس افسران کو پولیس میں دائر کی گئی درخواستیں بھی دکھائیں جن پر اب تک پولیس کی جانب سے نہ کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی دفتر کو کوئی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story