علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا
خادم حین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا
MULTAN:
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ٹی پی ایل کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 15 جولائی تک دونوں رہنماؤں کی منظور کی تھی اور ساتھ ہی رہائی کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو5 ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت منظور
واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے ججز اور فوج کے خلاف متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔