سمیع الحق افغان طالبان اور امریکا میں ثالثی پر آمادہ

پہلے ایجنڈا دیا جائے پھر ہی بات ہو سکے گی،کچھ افغان طالبان سے اچھے روابط ہیں،سمیع الحق

رچرڈ اولسن نے ملاقات کرکے افغان طالبان سے روابط کیلیے باقاعدہ درخواست دی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور:
جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے امریکی سفیر کی طرف سے رابطے کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں ثالثی پرآمادگی کا اظہارکردیا ہے ۔

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق سمیع الحق نے امریکی سفیر سے کہاکہ آپ مذاکرات کاایجنڈادیں تو افغان طالبان سے بات ہوسکے گی۔




آئی این پی کے مطابق مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ جولائی میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ان سے ملاقات کی اور افغان طالبان سے روابط کیلیے باقاعدہ درخواست دی، ملاقات جان کیری کے دورہ پاکستان سے پہلے ہوئی تھی، سمیع الحق نے کہا کہ ان کے کچھ افغان طالبان سے اچھے روابط قائم ہیں تاہم امریکا پہلے ایجنڈا بتائے۔

Recommended Stories

Load Next Story